ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں رسوئی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ ،ایک کے خلاف معاملہ درج

چنتامنی میں رسوئی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ ،ایک کے خلاف معاملہ درج

Mon, 06 Feb 2017 12:07:40    S.O. News Service

چنتامنی:6 /فروری(محمد اسلم/ایس او نیوز)گذشتہ 16جنوری کو چنتامنی ٹاون کے سب انسپکٹر نرسمہ مورتی ودیگر پولیس اہلکاروں نے شہر کے  ٹی۔وی۔ایس۔شورم کے بازو دکان میں غیر قانونی رسوئی گیس فلنگ کے دھندے کی ٹھوس اطلاع پاکر چھاپہ مارکر ایک شخص کو گرفتار کرکے اُس کے قبضے سے 11سلنڈروں کو ضبط کرلیا  تھا، آج شہر کے محبوب نگرکی ساکنہ نسمیہ کے مکان میں رسوئی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ دھندا کی اطلاع ہونے پر ٹاون پولیس تھانہ کے سب انسپکٹرنرسمہ مورتی ودیگر پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارتے ہوئے وہاں سے 3سلنڈر وں کے علاوہ ری فلنگ گیس کٹ کو ضبط کرکے نسمیہ کے خلاف ٹاون پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ٹاون سب انسپکٹر نرسمہ مورتی نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے اکثر مکانوں میں رسوئی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کی شکایتیں آئی ہے عنقریب اُس کا پتہ لگانے کیلئے محکمہ پولیس کے جانب سے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی ۔


Share: